- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ
- معیشت2047 تک 3 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
- پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں نے سبسڈی مانگ لی
- پاکستان کی سعودی سرمایہ کاروں کو 14 سے 50 فیصد تک منافع کی یقین دہانی
استعفیٰ دینے سے متعلق خبر میں کوئی صداقت نہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ میرے استعفیٰ دینے سے متعلق خبر میں کوئی صداقت نہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سے پاکستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے سربراہ سید احسان شاہ کی ملاقات ہوئی جس میں صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی بھی موجود تھے، ملاقات میں صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر جام کمال خان نے کہا کہ فیک نیوز کی بھر مار ہے، میرے استعفیٰ دینے سے متعلق خبر میں کوئی صداقت نہیں جب کہ ٹی وی چینلز کو کسی بھی معاملے اور بیانات سے متعلق پہلے تصدیق کرلینا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں :تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے اعلیٰ سیاسی قیادت متحرک
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ میں اپنی پارٹی کے اراکین اور دوستوں کا مشکور ہوں جنہوں نے ہمیشہ مجھ پر بھرپور اعتماد کیا، بلوچستان عوامی پارٹی صحیح معنوں میں ایک ترقی پسند جماعت بن کر ابھری ہے، پارٹی نے بلوچستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے، پارٹی بلا رنگ ونسل صرف صوبے کے عوام کی ترقی وترویج کے مشن پر گامزن ہے۔
انہوں نے کہا کہ 3 سال قبل بی اے پی نے جو منشور پیش کیا تھا الحمداللہ آج ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہم نے اس منشور سے بھی آگے جا کر کام کیا جب کہ ترقیاتی عمل کا مشاہدہ نہ صرف یہاں کے عوام خود کر رہے ہیں بلکہ باہر سے آنے والے لوگ بھی اس کا اعتراف کر رہے ہیں، بلوچستان عوامی پارٹی میں اللہ کے فضل سے بہت قد آور مخلص اور محنتی لو گ شامل ہیں، بلوچستان عوامی پارٹی کے ترقیاتی اقدامات ایک مثال ثابت ہوں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔