بے پناہ قربانیوں کے ساتھ ہم نے ملک کے امن اور ترقی کی مضبوط بنیاد رکھی،آرمی چیف

ویب ڈیسک  جمعـء 17 ستمبر 2021
ہمارے نوجوانوں کو پاکستان کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے اہم کردار ادا کرنا چاہیے، جنرل قمر جاوید باجوہ . فوٹو : اسکرین گریب

ہمارے نوجوانوں کو پاکستان کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے اہم کردار ادا کرنا چاہیے، جنرل قمر جاوید باجوہ . فوٹو : اسکرین گریب

 لاہور: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مشکلات اور بے پناہ قربانیوں کے ساتھ ہم نے ملک کے امن اور ترقی کی مضبوط بنیاد رکھی ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) لاہور کا دورہ کیا، وہ یونیورسٹی کے کانووکیشن کے مہمان خصوصی تھے جب کہ (جی سی یو) کے چانسلر گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور بھی کانووکیشن میں موجود تھے۔ آرمی چیف نے مختلف گریجویٹ طلباء کو ڈگریاں اور تمغے دیئے۔

اس موقع پر آرمی چیف نے یونیورسٹی کے اساتذہ اور انتظامیہ کو ملک کے ذہین نوجوانوں کی گرومنگ پر ان کے کردار کوسراہتے ہوئے کہا کہ (جی سی یو) کو پاکستان کے تعلیمی اداروں میں نمایاں مقام حاصل ہے، نوجوانہ ہمیشہ بلند مقصد حاصل کریں اور قائد کے وژن کے مطابق مسلسل محنت کریں۔

آرمی چیف نے پاکستان کے روشن مستقبل کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک لچکدار قوم ہیں اور نوجوان ہمارا اصل اثاثہ ہیں، مشکلات اور بے پناہ قربانیوں کے ساتھ ہم نے ملک کے امن اور ترقی کی مضبوط بنیاد رکھی ہے، اب ہمارے نوجوانوں کو پاکستان کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔