پولیس اہلکار ضبط شدہ منشیات فروخت کرنے لگے

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 18 ستمبر 2021
ڈاکو دوران علاج ہلاک جب کہ شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔ فوٹو : فائل

ڈاکو دوران علاج ہلاک جب کہ شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔ فوٹو : فائل

 کراچی:  رینجرز کے ہاتھوں گرفتار پولیس اہلکاروں نے اہم انکشاف کردیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار اہلکاروں نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے وہ سچل تھانے کے ڈی ایس پی کے گن مین ہیں اور دوران ڈیوٹی پکڑی گئی منشیات فروخت کرتے تھے اور گزشتہ کئی ماہ سے اس دھندے میں ملوث ہیں ملزمان اہلکاروں کے انکشاف کے بعد رینجرز نے تفتیش کا دائرہ واسیع کردیا۔

ذرائع کاکہنا ہے واقعے کے بعد رینجرز کی درخواست پر ایس ایچ او سچل کو ہٹادیا گیا جبکہ ڈی ایس پی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے ایس ایس پی ایسٹ، ڈی آئی جی اور کراچی پولیس چیف کو خط لکھ دیا گیا ہے، پولیس اہلکار منشیات کے دھندے میں ملوث ہیں اور ان کے افسران نے چپ سادھ لی ہے ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔