آسٹریلیا کے دورہ پاکستان پر بھی خدشات کے بادل منڈلانے لگے

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 18 ستمبر 2021
کینگروز کو آئندہ سال فروری، مارچ میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے ذرائع

کینگروز کو آئندہ سال فروری، مارچ میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے ذرائع

کینبرا: نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی کے بعد آئندہ سال آسٹریلیا کے دورہ پاکستان پر بھی خدشات کے بادل منڈلانے لگے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی پاکستان میں سیریز ختم ہونے کے بعد ہم صورتحال کا بڑی باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں، معلومات حاصل ہونے پر متعلقہ حکام سے رابطہ کریں گے۔

کینگروز کو آئندہ سال فروری، مارچ میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے، آسٹریلوی ٹیم آخری بار 1998 میں یہاں ایکشن میں نظر آئی تھی، غیر ملکی میڈیا میں سامنے آنے والی رپورٹس میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر انگلینڈ نے بھی آئندہ ماہ پاکستان آنے سے انکار کردیا تو کینگروز کو بھی سیریز نہ کھیلنے کا جواز مل جائے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔