- پولر آئس کا پگھلاؤ زمین کی گردش، وقت کی رفتار سست کرنے کا باعث بن رہا ہے، تحقیق
- سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی شکایت کیلئے ہیلپ لائن 1093 بحال
- کراچی: ڈکیتی کا جن قابو کرنے کیلیے پولیس کا ایکشن، دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی
- کرپٹو کے ارب پتی ‘پوسٹربوائے’ کو صارفین سے 8 ارب ڈالر ہتھیانے پر 25 سال قید
- گٹر میں گرنے والے بچے کی والدہ کا واٹر بورڈ پر 6 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ
- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
وزیراعظم کا ملکی ہوائی اڈوں پر بڑھتے وی آئی پی پروٹوکول پر تشویش کا اظہار
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ملکی ہوائی اڈوں پر بڑھتے وی آئی پی پروٹوکول پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملکی ہوائی اڈوں پر بڑھتے وی آئی پی پروٹوکول پر اظہار تشویش پر وزیراعظم آفس نے تمام متعلقہ وزارتوں کو مراسلہ جاری کردیا۔
تمام متعلقہ وزارتوں کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مختلف ایجنسیوں کے ذریعے باضابطہ اور غیر رسمی طور پر پروٹوکول فراہم کیا جاتا ہے، یہ صورتحال ناصرف امتیازی ہے بلکہ وی آئی پی کلچر کے خلاف حکومتی پالیسی کے بھی خلاف ہے، وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ سرکاری افسران اور دیگر نجی افراد کو غیر مجاز پروٹوکول دینے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے، صرف ریاستی مہمان ، سینئر وزراء اور حکومت کی طرف سے مطلع کیے گئے وی آئی پیز کو پروٹوکول دیا جائے، وزیراعظم کے اس حکم کی خلاف ورزی پر متعلقہ ادارے سربراہ کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا، خلاف ورزی کرنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔