حکومت سندھ کا 22 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 18 ستمبر 2021
صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر تعطیل ہوگی

صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر تعطیل ہوگی

 کراچی: حکومت سندھ نے صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

حکومت سندھ نے صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق 22 ستمبر کو بدھ کے روز صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ لازمی خدمات اور کووڈ ایمرجنسی ڈیوٹی دینے والے اداروں پر تعطیل کا اطلاق نہیں ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔