وزیراعظم عمران خان نے افغان طالبان سے مذاکرات کا آغاز کردیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 18 ستمبر 2021
افغان حکومت میں تاجک، ازبک اور ہزارہ برادری کی شمولیت کے لیے میں نے طالبان سے مذاکرات کا آغاز کردیا ہے، عمران خان

افغان حکومت میں تاجک، ازبک اور ہزارہ برادری کی شمولیت کے لیے میں نے طالبان سے مذاکرات کا آغاز کردیا ہے، عمران خان

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے افغان طالبان سے مذاکرات کا آغاز کردیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں افغانستان کے پڑوسی ممالک کے رہنماؤں اور تاجکستان کے صدر  امام علی رحمن سے تفصیلی ملاقاتیں اور گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان کو افغانستان میں فتح نظر آرہی ہے اب وہ ہماری بات کیوں سنیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغان حکومت میں تاجک، ازبک اور ہزارہ برادری کی شمولیت کے لیے میں نے طالبان سے مذاکرات کا آغاز کردیا ہے، 40 سالہ تنازع کے بعد تمام اقوام پر مشتمل حکومت افغانستان میں امن و استحکام لائے گی، یہ نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔