- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
آئندہ شفاف انتخابات کرانا ہوں گے اس بار دھاندلی نہیں چلے گی، شہباز شریف
سیالکوٹ: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ شفاف انتخابات کرانا ہوں گے، اس بار دھاندلی نہیں چلے گی۔
سیالکوٹ میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں کامیابی کوئی معمولی معرکہ نہیں، اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں کہیں مداخلت نہیں ہوئی اور پنجاب میں عوام کی اکثریت نے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیا، پی ٹی آئی کی جنم بھومی میں ہی اس کی موت ہوگئی، مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، عوام کا حکومت سے دل بھر گیا، لوگ آج نواز شریف کی حکومت کو یاد کرتے ہیں، 2013 سے 2018 تک چینی 52 روپے فی کلو تھی لیکن ان سوا 3 سال میں اربوں روپے کی چینی درآمد کی گئی، اے ٹی ایمز کو اربوں روپے کا ڈاکا ڈالنے کی اجازت دی گئی، اس ڈاکا زنی میں اربوں ڈالر کا زرمبالہ ضائع کیا گیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو مسلم لیگ (ن) کے منصوبوں کی تختیاں اکھاڑ کر اپنے نام کی تختیاں لگانا ہی آتا ہے، سوا 3 سال بعد لوگ مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف کو اس لئے یاد کرتے ہیں کہ اسپتالوں میں دوائیاں اور ٹیسٹ مفت ہوتے تھے، قوم کے لاکھوں بچوں کو ان کی کارکردگی کی بنیاد پر لیپ ٹاپ مفت ملتے تھے۔ آج کورونا کے دوران اسی لیپ ٹاپ سے بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ہاتھوں ملکی معیشت کی بربادی ہورہی ہے، مہنگائی سے لوگ تنگ ہیں،عوام پھر کیوں نہ نواز شریف کی حکومت کو یاد کریں، 2018 میں قوم سے جھوٹے دعوے کئے گئے، 50 لاکھ گھروں اور ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا گیا، ایک نوکری تو دور کی بات لاکھوں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں، جادو ٹونے اور ڈبہ پیر کی بات کی جائے تو وہ ناراض ہوتے ہیں، جو کہتا تھا کہ کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت گر جائے تو وہ حکومت چور ہوتی ہے، آج ڈالر روپے کے مقابلے میں 170 پر ہے، آج روپے کی قدر مسلسل نیچے جارہی ہے، روز بجلی اور پیٹرول کے بم گر رہے ہیں، یہ کہتے ہیں میں ایماندار حکمران ہوں، قوم سے پوچھیں وہ کس دور میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان دن رات ریاست مدینہ کا ذکر کرتے ہیں مگر عمل نہیں کرتے، عمران خان نے لوگوں کےساتھ دھوکہ اور فراڈ کیا، عمران خان نے اپنی عزت کو خود مٹی میں ملا دیا، عمران خان بلے باز ہیں تو کھلاڑیوں کو بلا چلانا سکھائیں، اب اس حکومت کے خلاف مزید انتظار نہیں کیا جاسکتا، ہمیں اس حکومت کے خلاف جنگ لڑنی ہوگی،قوم کا حق ہے کہ انتخابات شفاف اور غیر جانبدارانہ ہوں، اس مرتبہ کوئی دھاندلی برداشت نہیں کرے گا۔ اگلا الیکشن مسلم لیگ (ن) کا ہوگا، شفاف الیکشن نہ ہوئے تو قانون کا سہارا لینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔