اداکارہ حرا مانی کے والد انتقال کر گئے

ویب ڈیسک  ہفتہ 18 ستمبر 2021
والد کے انتقال کی خبر اداکارہ کے شوہر نے فیس بک پر شیئر کی - فوٹو:سوشل میڈیا

والد کے انتقال کی خبر اداکارہ کے شوہر نے فیس بک پر شیئر کی - فوٹو:سوشل میڈیا

 کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ حرا مانی کے والد انتقال کرگئے ہیں۔

اداکارہ کے شوہر سلمان شیخ (مانی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر انتقال کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ حرا کے والد سید فرخ جمال اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز مغرب نارتھ ناظم آباد میں ادا کی جائے گی۔

سلمان شیخ کے فیس بک اسٹیٹس پر مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے والد کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعائیں کی گئیں۔

خیال رہے کہ ایک روز قبل اداکارہ حرا مانی نے اپنے والد سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ان کی تصویر شیئر کی تھی۔ حرا مانی نے لکھا تھا کہ میں ہمیشہ اپنے والد کی بات مانتی ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔