- وزیراعلیٰ پنجاب نے نوازشریف کسان کارڈ کی منظوری دے دی
- چائلڈ میرج اور تعلیم کا حق
- بلوچستان؛ ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، بڑی تعداد میں جعلی ادویات برآمد
- قومی ٹیم کی کپتانی! حتمی فیصلہ آج متوقع
- پی ایس 80 دادو کے ضمنی انتخاب میں پی پی امیدوار بلامقابلہ کامیاب
- کپتان کی تبدیلی کیلئے چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت اہم اجلاس
- پاکستان کو کم از کم 3 سال کا نیا آئی ایم ایف پروگرام درکار ہے، وزیر خزانہ
- پاک آئرلینڈ ٹی20 سیریز؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا
- برج خلیفہ کے رہائشیوں کیلیے سحر و افطار کے 3 مختلف اوقات
- روس کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ
- ہفتے میں دو بار ورزش بے خوابی کے خطرات کم کرسکتی ہے، تحقیق
- آسٹریلیا کے انوکھے دوستوں کی جوڑی ٹوٹ گئی
- ملکی وے کہکشاں کے درمیان موجود بلیک ہول کی نئی تصویر جاری
- کپتان کی تبدیلی کے آثار مزید نمایاں ہونے لگے
- قیادت میں ممکنہ تبدیلی؛ بورڈ نے شاہین کو تاحال اعتماد میں نہیں لیا
- ایچ بی ایف سی کا چیلنجنگ معاشی ماحول میں ریکارڈ مالیاتی نتائج کا حصول
- اسپیشل عید ٹرینوں کے کرایوں میں کمی پر غور کر رہے ہیں، سی ای او ریلوے
- سول ایوی ایشن اتھارٹی سے 13ارب ٹیکس واجبات کی ریکوری
- سندھ میں 15 جیلوں کی مرمت کیلیے ایک ارب 30 کروڑ روپے کی منظوری
- پی آئی اے نجکاری، جلد عالمی مارکیٹ میں اشتہار شائع ہونگے
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں گزشتہ ہفتے بھی ڈالر کی اڑان جاری رہی
کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں گزشتہ ہفتے بھی ڈالر کی اڑان جاری رہی، ترسیلات زر 10 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے باوجود روپیہ غیر مستحکم رہا۔
مارکیٹ اطلاعات کے مطابق ہفتے وار کاروبار میں ڈالر کی قدر 169.11 روپے کے ساتھ تاریخ کی بلند سطح تک پہنچی تاہم متعلقہ ریگولیٹر کی مداخلت سے ڈالر کی تیز اڑان کا تسلسل بھی رکا۔
بیرونی ادائیگیوں، بڑھتی ہوئی درآمدات نے ہفتہ وار کاروبار میں روپیہ کو کمزور رکھا جبکہ افغانستان میں ڈالر بحران نے بھی پاکستان میں ڈالر کی شرح مبادلہ کو متاثر کیا۔ معاشی مستقبل کے بارے میں غیریقینی صورتحال سے بھی ڈالر کی طلب میں اضافہ برقرار رہا، ریکارڈ درآمدات، تاریخ ساز کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بھی روپیہ کی قدر پر اثر انداز ہوا۔
ہفتہ وار کاروبار کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد 17 پیسے بڑھ کر 168.19 روپے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے بڑھ کر 168.80 روپے ہوگئی۔ اس کے برعکس برطانوی پاؤنڈ کے انٹربینک ریٹ 1.01 روپے گھٹ کر 232.18 روپے ہوگئے لیکن اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 1 روپے بڑھ کر 234 روپے رہی۔
اسی طرح انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر 97 پیسے گھٹ کر 198.08 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر 50 پیسے گھٹ کر 199 روپے ہوگئی۔
انٹربینک میں سعودی ریال کی قدر 5 پیسے بڑھ کر 44.84 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ریال کی قدر 20 پیسے بڑھ کر 44.95 روپے ہوگئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔