گرلز کالج کے باہر کھڑا جعلی پولیس اہلکار گرفتار

ویب ڈیسک  ہفتہ 18 ستمبر 2021
پولیس نے جعلی پولیس اہلکار بننے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے - فوٹو:فائل

پولیس نے جعلی پولیس اہلکار بننے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے - فوٹو:فائل

 کراچی: عید گاہ پولیس نے گرلز کالج کے باہر کھڑے جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

عید گاہ پولیس کے مطابق ملزم طلحہ چاند بی بی روڈ پر قائم گرلز کالج کے باہر کھڑا تھا۔ اس دوران گشت پر مامور علاقہ پولیس نے اہل کار کو کو دیکھ کر اس سے پوچھ گچھ کی، پولیس کارڈ اور پوسٹنگ معلوم کی تو وہ  گھبرا گیا اور بھاگنے کی کوشش کرنے لگا۔

عید گاہ پولیس اسے حراست میں لے کر تھانے لے آئی جہاں ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے پولیس کی وردی شوق میں پہنی ہے، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے باقاعدہ گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔