- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
گرین لائن منصوبے کے لیے بسیں کراچی پہنچ گئیں
کراچی: گرین لائن ریپڈ بس سروس کے لیے درآمد کی جانے والی 40بسوں کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی گرین لائن ریپڈ بس سروس کے لیے درآمد کی گئی خصوصی بسیں بذریعہ بحری جہاز کراچی پہنچ گئی ہیں،کراچی کی بندرگاہ پر بسوں آف لوڈنگ کے موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزراء علی حیدر زیدی اور اسد عمر سمیت سندھ انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی کے سی ای او اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
بس سروس آپریشنل ہونے میں 2 ماہ لگیں گے
اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے، پہلی بار کراچی میں ٹرانسپورٹ کا جدید نظام شروع ہونے جا رہا ہے، گرین لائن منصوبے کے لیے 40 بسیں پہنچی ہیں، مزید 40 بسیں اگلے ماہ کراچی پہنچیں گی، بس منصوبے کا ٹریک تیار ہے، کنٹرول روم بنالیا گیا ہے، بسوں میں پہلے سافٹ ویئر انسٹال ہوگا، ڈرائیوروں کی تربیت ہو گی ، ٹیسٹ رن کے بعد 2 ماہ میں بسیں اپنے ٹریک پر چلنا شروع ہو جائیں گی، اس کے علاوہ ایکنک کے آئندہ اجلاس میں کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کی منظوری بھی دے دی جائے گی۔
مبارک ہو کراچی. اس شہر کے پہلے جدید ٹرانسپورٹ نظام گرین لائن کے لئے 40 بسوں کی پہلی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی. انشاءاللہ 40 مزید بسیں اکتوبر کے آخر تک پہنچ جائیں گی. گرین لائن کا ٹیسٹ رن اکتوبر کے آخر تک اور کمرشل آپریشن نومبر کے آخر تک متوقع. pic.twitter.com/kQlccfvHu6
— Asad Umar (@Asad_Umar) September 19, 2021
کراچی کے عوام کو بہترین سفری سہولیات میسر ہوں گی
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ گرین لائن سے کراچی کے عوام کو بہترین سفری سہولیات میسر ہوں گی، کے فور منصوبے کے ذریعے کراچی کو پانی کی فراہمی میرا عزم ہے۔
’200 ڈرائیورز کو تربیت دی جائے گی‘
گرین لائن بس سروس کی آپریٹر کمپنی ڈائیو کے آپریشن ہیڈ شاہ زمان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ 200 ڈرائیورز کو تربیت دی جائے گی، اس کے لئے خواتین ڈرائیورز بھی رجوع کرسکتی ہیں، بس اسٹیشن پر کیش ٹکٹ کی سہولت ہوگی، ماہانہ کارڈ سے بھی ٹکٹ کی ادائیگی کی جاسکے گی، کسی فنی خرابی کی صورت میں انجن بند ہونے پر بھی خودکار سسٹم 40 کلو میٹر تک بس کو چلاسکے گا، اس کے علاوہ ٹریک پر ہنگامی ایگزٹ اور ٹو ٹرک بھی موجود رہیں گے۔
گرین لائن بس منصوبہ کیا ہے؟
کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کی بدحالی پر 2015 میں مرتب کی جانے والی ایک تحقیق کی بنیاد پر فروری 2016 میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا جسے 2017 کے اختتام تک مکمل ہونا تھا۔ منصوبہ کی ابتدائی لاگت کا تخمینہ 16 ارب 85 کروڑ روپے لگایا گیا تھا، تاہم سندھ حکومت کی تجویز پر اس منصوبے کے روٹ میں مزید 10کلو میٹر کا اضافہ کیا گیا جس سے لاگت 24 ارب روپے تک بڑھ گئی۔ بس سروس 4 سال کی تاخیر سے شروع ہورہی ہے تاہم اب تک نمائش سے ٹاور تک کے ٹریک پر کام شروع بھی نہیں ہوسکا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔