کل پاکستان جا رہا ہوں، کون میرے ساتھ آئے گا؟ کرس گیل

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 19 ستمبر 2021
نیوزی لینڈ کی جانب سے سیکیورٹی خدشات پر وطن واپسی کے بعد کرس گیل کی ٹوئٹ نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں۔(فوٹو:فائل)

نیوزی لینڈ کی جانب سے سیکیورٹی خدشات پر وطن واپسی کے بعد کرس گیل کی ٹوئٹ نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں۔(فوٹو:فائل)

لاہور: کرکٹ کے یونیورس باس کرس گیل نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان سے ایک بار پھر پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے سیکیورٹی خدشات پر پاکستان کا دورہ ادھورا چھوڑ کر وطن واپس جانے کے بعد کرس گیل نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پیغام دیا ہے ’کل پاکستان جا رہا ہوں، کون میرے ساتھ آئے گا؟‘

کرس گیل کی یہ پوسٹ فوراًہی وائرل ہو گئی اور پاکستانی شائقین گیل کی پاکستان سے محبت کو سراہتے ہوئے نظر آئے۔ ان کا بیان ٹویٹر پر   #UniverseBoss #ChrisGayle جیسے ہیش ٹیگ کی شکل میں ٹاپ ٹرینڈ میں آگیا۔

ویسٹ انڈین کرکٹر نے کوئی وضاحت نہیں کی کہ کیا وہ واقعی پاکستان جا رہے ہیں یا نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ ادھورا چھوڑنے پر پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلیے انہوں نے ایسا لکھا ہے۔

یہ پڑھیں : نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم خصوصی طیارے سے وطن روانہ

یاد رہے کہ رواں برس پی ایس ایل 6 میں کرس گیل نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔