غزہ پر اسرائیلی جیٹ طیاروں کی بمباری، 2 فلسطینی زخمی

ویب ڈیسک  جمعـء 31 جنوری 2014
اسرائیلی طیاروں نے القاسم بریگیڈ کے تربیتی مراکز کو بھی نشانہ بنایا۔  فوٹو؛فائل

اسرائیلی طیاروں نے القاسم بریگیڈ کے تربیتی مراکز کو بھی نشانہ بنایا۔ فوٹو؛فائل

غزہ سٹی: اسرائیل کے جیٹ طیاروں کی غزہ پر بمباری کے نتیجے میں 2 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

اسرائیل کا کہنا ہے اس نے یہ کارروائی غزہ سے راکٹ فائرکئے جانے کے جواب میں کی ہے جو حماس کے گروپ ’’القاسم بریگیڈ‘‘ کی جانب سے فائر کیا گیا، طیاروں نے القاسم بریگیڈ کے تربیتی مراکز کو بھی نشانہ بنایا۔

دورسری جانب فلسطینی سیکیورٹی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے اسرائیل نے علی الصبح غزہ پر راکٹ فائر کئے جس سے فوری طورپر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم کچھ افراد زخمی ہوئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔