جمہوریت کے فروغ کے لیے سب کو مل کر چلنا ہوگا، شہباز شریف

ویب ڈیسک  اتوار 19 ستمبر 2021
قائد اعظم کے خوابوں کی تعبیر کے لیے تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا، شہباز شریف فوٹو: فائل

قائد اعظم کے خوابوں کی تعبیر کے لیے تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا، شہباز شریف فوٹو: فائل

 کراچی: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ جمہوریت کے فروغ کے لیے سب کو مل کر چلنا ہوگا۔

کراچی میں بلوچ قوم پرست رہنما عطا اللہ مینگل کے انتقال پر ان کے بیٹے سردار اختر جان مینگل سے تعزیت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عطا اللہ مینگل کو تاریخ سنہرے الفاظ میں یاد رکھے گی، 58 (2) بی کے تحت کئی جمہوری حکومتوں کا بستر گول کیا گیا، اس شق کے خاتمے میں عطاء اللہ مینگل کا اہم کردار تھا۔

شہباز شریف نے کہا کہ جمہوریت کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، قائد اعظم کے خوابوں کی تعبیر کے لیے تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا، تمام صوبوں کے عوام کا احترام اورعوام تک وسائل پہنچانے ہوں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔