گھرکے شیرنیوزی لینڈ میں ڈھیر؛ بھارت کو آخری ون ڈے ميں بھی عبرتناک شکست

ویب ڈیسک  جمعـء 31 جنوری 2014
نیوزی لینڈ کی جانب سے راس ٹیلر 102 اور کین ولیم سن نے 88 رنز بناکرنمایاں رہے۔ فوٹو: گیٹی

نیوزی لینڈ کی جانب سے راس ٹیلر 102 اور کین ولیم سن نے 88 رنز بناکرنمایاں رہے۔ فوٹو: گیٹی

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ نے بھارت کو پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں 87 رنز سے شکست دے کر گھر کے شیروں کو کاغذی شیر ثابت کردیا اور سیریز 0-4 سے اپنے نام کرلی جب کہ ایک میچ برابر رہا۔

نیوزی لینڈ کے شہری ویلنگٹن کے ویسٹ پیک اسٹیڈیم ميں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، کیویز ٹیم کے بلےبازوں نے بھارتی سورماؤں کی پوری سیریز کی طرح آخری مچ میں بھی ایک نہ چلنے دی اور مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز بنائے، نیوزی لینڈ کی جانب سے راس ٹیلر 102 اور کین ولیم سن نے 88 رنز بناکرنمایاں رہے۔

303 رنز کے تعاقب میں ورات کوہلی کے علاوہ تمام بھارتی بلے باز ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور وقفے وقفے سے اپنی وکٹیں گنواتے رہے اور پوری ٹیم 50 ویں اوور میں 216 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ کیویز باؤلر میٹ ہینری نے 38 رنز دے کر 4 جب کہ کائل ملز اور کین ولیم سن 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔