راولپنڈی میں بہو پر تشدد کرنے والا سسرگرفتار

ویب ڈیسک  اتوار 19 ستمبر 2021
خاتون کا کہنا ہے کہ شوہر کے ساتھ مل کر بچوں کے پک اینڈ ڈراپ کا کام کرتی ہوں، سسر اور دیوروں کی نظر گاڑی پر تھی، پولیس۔(فوٹو: ایکسپریس)

خاتون کا کہنا ہے کہ شوہر کے ساتھ مل کر بچوں کے پک اینڈ ڈراپ کا کام کرتی ہوں، سسر اور دیوروں کی نظر گاڑی پر تھی، پولیس۔(فوٹو: ایکسپریس)

 راولپنڈی: تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میں مبینہ طور پر بہو کو تشدد کا نشانہ بنانے والے سسر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بہو روح افزا کا کہنا ہے کہ شوہر کے ساتھ مل کر اسکول کے بچوں کے پک اینڈ ڈراپ کا کام کرتی ہوں، سسر اور دیوروں کی نظر پک اینڈ ڈراپ والی گاڑی پر تھی۔ اس تنازعے پر سسر امان الله اور دیورشاہد اور زاہد نے اس وقت مجھ پر حملہ کردیا جب میں گاڑی لے کرگھر سے نکل  رہی تھی۔

تینوں نے مجھے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا جس سے زخمی ہوگئی شور سن کر شوہر داؤو بھی باہر آگیا اور باپ اور بھائیوں کی منت سماجت کرکے مجھے ان سے بچا کر ریسکیو 1122 کو بلوایا جنہوں نے ابتدائی طبی امداد کےبعد ہستال منتقل کیا۔

اس بارے میں ایس ایچ او صدر بیرونی انسپیکڑ ملک اللہ یار کا کہنا ہے کہ مدعی خاتون کی درخواست پر اس کے سسرامان اللہ خان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خاتون نے اپنے دیوروں پر بھی اس واقعے میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین پر تشدد وہرا ساں کرنے پر زیرو ٹالیرینس پالیسی ہے جسے یقینی بنایا جا رہا ہے، خاتون کا میڈیکل کروالیا گیا ہے تاہم ابھی تک اس کے نتائج موصول نہیں ہوئے ہیں۔ رپورٹ آنے کے بعد دیگر دفعات کا اندراج بھی کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔