پشاور میں سی این جی اسٹیشن پر رکشہ کا سلنڈر پھٹ گیا، 4 افراد زخمی

ویب ڈیسک  اتوار 19 ستمبر 2021
چاروں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ فوٹو : ایکسپریس

چاروں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ فوٹو : ایکسپریس

 پشاور: کوہاٹ روڈ پر سی این جی اسٹیشن پر رکشہ کا سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

تھانہ رحمان بابا کی حدود کوہاٹ اڈہ کے قریب سی این جی فلنگ اسٹیشن میں رکشہ میں سی این جی ڈلواتے ہوئے سلنڈر زورداردھماکے سے پھٹ گیا جس میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعہ کے بعد ریسکیو اہلکاروں کو اطلاع دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔