پی ٹی آئی کارکنوں کا اپنے ہی رکن اسمبلی کے خلاف گورنر ہاؤس کے باہرمظاہرہ

ویب ڈیسک  اتوار 19 ستمبر 2021
پی ٹی آئی بلدیہ ٹاوُن کی مقامی قیادت کی جانب سے ایم این ایز ترقیاتی فنڈز میں مبینہ خردبرد کرنے پر احتجاج کیا گیا۔(فوٹو: فائل)

پی ٹی آئی بلدیہ ٹاوُن کی مقامی قیادت کی جانب سے ایم این ایز ترقیاتی فنڈز میں مبینہ خردبرد کرنے پر احتجاج کیا گیا۔(فوٹو: فائل)

 کراچی: گورنر ہاوُس کے باہر تحریک انصاف  کے کارکنان نے اپنے ہی رکن اسمبلی ملک شہزاد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس کے باہر پاکستان تحریک انصاف بلدیہ ٹاوُن  کی مقامی قیادت اور کارکنان  کی جانب سے ایم این ایز ترقیاتی فنڈز میں مبینہ  خردبرد کرنے پر پی ٹی آئی رکن اسمبلی شہزاد ملک کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

احتجاج میں شریک کارکنان نے ملک شہزاد کے خلاف نعرے  لگائے مظاہرین نے بینرزاٹھا رکھے تھے، بعد ازاں پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان اور دیگر رہنماؤں نے کارکنان سے مذاکرات کیے جس کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔