- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
خلائی مخلوق کی طرح دکھائی دینے والا عجیب الخلقت کیڑا
برازیل: ہماری دنیا عجیب و غریب جانداروں سے بھری ہوئی جن میں برازیل کے بارانی جنگلات کا ایک عجیب و غریب کیڑا بھی شامل ہے۔ اپنی ظاہری کیفیت کی بنا پر یہ اس دنیا کی مخلوق نہیں لگتا جبکہ بعض افراد نے اسے سائنس فکشن فلم کا کردار قرار دیا ہے۔
اس کیڑے کا حیاتیاتی نام ’بوسائیڈیئم گلوبیولارے‘ ہے جسےبرازیل کا ٹری ہوپر کہا جاتا ہے۔ اس کیڑے کی جسامت مٹر کے دانے جتنی ہے۔ سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ اس کے سر پرچار سے پانچ گیند نما ابھار ہیں جو کسی اینٹینا کی طرح لگتے ہیں۔ اس پر باریک بال ہوتے ہیں جو شاید کسی سینسر کا کام کرتے ہیں۔ تاہم سائنسداں اب بھی اس کے اصل کردار سے واقف نہیں۔ اسی کیڑے کی دیگر اقسام پر بارہ سنگھے کی طرح کی ساخت ہوتی ہے جو اسے مزید ہولناک بناتی ہیں۔
بعض سائنسدانوں کا خیال ہے کہ گول ساختوں سے بھرے کیڑے کا جعلی سر کسی سینگ کی مانند ہے جس سے وہ دوسروں پر حملہ کرتا ہے لیکن اس کے ویڈیو ثبوت نہیں مل سکے۔ دیگرماہرِ حشرات کے مطابق یہ عجیب و غریب سر ایک طرح کی فنگس سے ملتے جلتے ہیں جن کی بدولت وہ چیونٹیوں کے دماغ کو قابو کرکے انہیں زومبیز بناتی ہیں۔ آخر میں یہ فنگس چیونٹیوں کو اندر سے پھاڑ کر باہر نکل آتی ہے۔
ٹری ہوپر درحقیقت سیکیڈا کیڑے کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے اور اس کی 3000 ذیلی اقسام ہیں جو انٹارکٹیکا چھوڑ کر دنیا بھر میں پھیلی ہوئی ہیں۔ تاہم برازیلی کیڑا اس سے قدرے مختلف ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔