کرکٹ چھیننے کی سازش ناکام بنانے کیلیے سوئنگ کے سلطان کا عزم

اسپورٹس ڈیسک  پير 20 ستمبر 2021
دنیا ہمیں سیکیورٹی خدشات کے بغیر انٹرنیشنل میچز کے انعقاد کا ایک موقع دے
 فوٹو : فائل

دنیا ہمیں سیکیورٹی خدشات کے بغیر انٹرنیشنل میچز کے انعقاد کا ایک موقع دے فوٹو : فائل

 کراچی:  سابق  فاسٹ بولر وسیم اکرم نے واضح کیا ہے کہ پاکستان سے کرکٹ چھیننے کی سازش ناکام بنادی جائے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ کھیل ہمارے لیے بہت معنی رکھتا ہے، اس کو یہاں سے لے جانے کی کوشش کا ہر صورت راستہ روکیں گے. تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی جانب سے سیکیورٹی کو جواز بنا کر ٹور ختم کرنے پر شائقین کی طرح سابق کرکٹرز کا غصہ بھی کم نہیں ہورہا ہے۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے ٹویٹر پر واضح کیا ہے کہ کرکٹ پاکستان کے لوگوں کیلیے بہت اہمیت رکھتی اور وہ اسے یہاں سے لے جانے کی تمام کوشش ناکام بنا دیں گے, ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو پاکستان کو بغیر یہ ثابت کرنے کا موقع دے کہ یہاں پر سیکیورٹی خدشات کے بغیر بھی کرکٹ میچز کا انعقاد ہوسکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ میرے خیال میں دنیا سمجھ نہیں رہی کہ ہماری سیکیورٹی فورسز کتنی طاقتور ہیں، کرکٹ ہمارے لیے ایک کھیل سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے، ہم کرکٹ کو.دوبارہ یہاں سے لے جانے کی کوشش میں مزاحم ہونے کیلیے سب کچھ کریں گے، دنیا ہمیں یہ  ثابت کرنے کیلیے ایک موقع ضرور دے. یاد رہے کہ.اس سے قبل بھی وسیم اکرم نے واضح کیا تھا کہ پاکستان کرکٹ کھیلنے کیلیے دنیا کے محفوظ ترین مقامات میں سے ایک ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔