دس سال بعد ماہرہ اورعاطف ایک ساتھ مداحوں کومحظوظ کرنے کے لیے تیار

ویب ڈیسک  پير 20 ستمبر 2021
عاطف اسلم نے کہا تھا کہ اس ہفتے وہ کچھ نیا اوربہت دلچسپ کرنے جارہے ہیں

عاطف اسلم نے کہا تھا کہ اس ہفتے وہ کچھ نیا اوربہت دلچسپ کرنے جارہے ہیں

 کراچی: ماہرہ خان اورعاطف اسلم ایک ساتھ دس سال بعد مداحوں کومحظوظ کرنے کے لیے تیارہیں۔

عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے 2 روزقبل مداحوں کوسرپرائزدیا تھا کہ وہ مایہ ناز اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ اسکرین پردس سال بعد نظرآئیں گے۔

عاطف اسلم نے کہا تھا کہ اس ہفتے وہ کچھ نیا اوربہت دلچسپ کرنے جارہے ہیں۔ اب گلوکار کی جانب سے انسٹاگرام پرایک پوسٹ کی گئی ہے جس سے اس بات کی مزید تصدیق ہوئی۔

عاطف اسلم کے ماہرہ خان کے ساتھ آنے والے گانے کا ٹائٹل ’اجنبی‘ ہے۔ اس سے قبل عاطف اسلم نے سجل علی کے ہمراہ ‘رفتہ رفتہ’ گانا ریکارڈ کرایا تھا جو مداحوں کوبے حد پسند آیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 2011 میں ریلیزہونے والی فلم ’بول‘ میں ماہرہ خان نے گلوکار اور اداکار عاطف اسلم کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیاتھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔