اسپیکر، وزرا کیخلاف اینٹی کرپشن کو خط لکھنے کی خبرغلط ہے، ترجمان بلوچستان حکومت

ویب ڈیسک  پير 20 ستمبر 2021
وزیراعلیٰ کی اینٹی کرپشن اور سی ایم آئی ٹی کو خط لکھنے کی خبر حقائق کے برعکس ہے، لیاقت شاہوانی فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ کی اینٹی کرپشن اور سی ایم آئی ٹی کو خط لکھنے کی خبر حقائق کے برعکس ہے، لیاقت شاہوانی فوٹو: فائل

 کوئٹہ: بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے وزیراعلیٰ جام کمال کی جانب سے اسپیکر اور صوبائی وزیروں کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن کو خط لکھے کی خبر کی تردید کردی ہے۔ 

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی جانب سے عبدالقدوس بزنجو ، صالح بھوتانی، بشریٰ رند اور ظہور بلیدی کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کے حوالے سے محکمہ اینٹی کرپشن اور سی ایم آئی ٹی کو خط لکھنے کی خبر من گھڑت اور حقائق کے برعکس ہے۔

لیاقت شاہوانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ جام کمال خان نے ایسی کوئی ہدایت نہیں دی، حقائق کے منافی خبریں چلانا اور سنسنی پھیلانا صحافتی ضابطہ اخلاق کے خلاف ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں برسراقتدار جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) میں اختلافات کی خبریں سامنے آرہی ہیں، ان اختلافات کے خاتمے کے لیے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سرگرم عمل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔