پی ٹی آئی رکن اسمبلی فضل الہی کا واپڈا اور گیس دفاتر کو تالے لگانے کا اعلان

احتشام بشیر  پير 20 ستمبر 2021
عوام اب مزید تکلیف برداشت نہیں کرسکتے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی فوٹو: فائل

عوام اب مزید تکلیف برداشت نہیں کرسکتے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی فوٹو: فائل

 پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کے پارلیمانی سیکرٹری فضل الہی نے بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر نکلنے اور واپڈا ہاؤس و سوئی گیس دفاتر کو تالے لگانے کا اعلان کردیا۔

پشاور میں منعقدہ جرگے میں بات کرتے ہوئے فضل الہی کا کہنا تھا کہ محکمہ سوئی گیس اور پیسکو افسران پی ٹی آئی حکومت کے خلاف سازشیں کررہے ہیں، گیس پریشر اور بجلی کا مسئلہ بنا کر پی ٹی آئی کو بدنام کیا جارہا ہے۔

فضل الہیٰ نے کہا کہ عوام اب مزید تکلیف برداشت نہیں کرسکتے، اب ظالم کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں گے، گیس پریشر اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو عوام کے ساتھ سڑکوں پر ہوں گے، محکمہ سوئی گیس اور واپڈا ہاؤس کو تالے لگائے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔