علی ظفراورگل پانڑا کے کتھک ڈانس کی سوشل میڈیا پردھوم

ویب ڈیسک  پير 20 ستمبر 2021
مکمل گانا ’پشتون کلچرڈے‘ پرریلیز کیا جائے گا جو کہ 22 ستمبر کو ہے، علی ظفر: فوٹو: انسٹاگرام

مکمل گانا ’پشتون کلچرڈے‘ پرریلیز کیا جائے گا جو کہ 22 ستمبر کو ہے، علی ظفر: فوٹو: انسٹاگرام

 کراچی: گلوکار و اداکارعلی ظفر اور گل پانڑا کے کتھک ڈانس کی سوشل میڈیا پردھوم مچ گئی۔

گلوکارواداکارعلی ظفر نے انسٹاگرام پر اپنے نئے گانے کا ٹیزرریلیزکیا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

گلوکارکے ساتھ گانے میں پشتوکی معروف گلوکارہ گل پانڑا بھی موجود ہیں۔ دونوں گانے پرکتھک ڈانس کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

علی ظفرنے مداحوں سے کہا کہ وہ ٹیزرسے محظوظ ہوں جب کہ مکمل گانا پشتون کلچرڈے پرریلیز کیا جائے گا جو کہ 22 ستمبر کو ہے۔

علی ظفر نے مزید لکھا کہ اس گانے میں ان کے ساتھ صرف گل پانڑا نہیں بلکہ ایک اورکواسٹار موجود ہے جس کا نام بھی مداحوں نے بتانا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔