مہیلا جے وردنے نے بھارت کا ہیڈ کوچ بننے کی پیشکش رد کردی

اسپورٹس ڈیسک  منگل 21 ستمبر 2021
جے وردنے سری لنکن ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے میں دلچسپی رکھتے ہیں، رپورٹ میں دعویٰ۔ فوٹو : فائل

جے وردنے سری لنکن ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے میں دلچسپی رکھتے ہیں، رپورٹ میں دعویٰ۔ فوٹو : فائل

کولمبو: سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردنے نے بھارت کا ہیڈ کوچ بننے کی پیشکش رد کردی۔

ایک بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردنے نے بھارت کا ہیڈ کوچ بننے کی پیشکش رد کردی ہے۔

موجودہ ہیڈ کوچ روی شاستری کے معاہدے کی مدت ٹی 20 ورلڈ کپ کے ساتھ ہی ختم ہوجائیگی، وہ پہلے ہی واضح کرچکے کہ اگلی مدت کیلیے ذمہ داری سنبھالنے میں دلچسپی نہیں رکھتے، جے وردنے کی کوچنگ میں ممبئی انڈینز 2 مرتبہ آئی پی ایل چیمپئن بن چکی ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیاکہ جے وردنے سری لنکن ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ خود جے وردنے نے چند روز قبل کہا تھا کہ وہ کسی بھی ملک کی کوچنگ نہیں کرناکیونکہ 20 سال کے کیریئر میں دنیا بھر کا سفر کرنے کی وجہ سے وہ تھک چکے ہیں،البتہ مختصر وقت کیلیے کسی فرنچائز کی رہنمائی میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔