میسی ہوم ڈیبیو کے موقع پر تبدیل کیے جانے پر غصے میں آگئے

اسپورٹس ڈیسک  منگل 21 ستمبر 2021
میچ کے 75 ویں منٹ میں ہیڈ کوچ موریشیو پوشیٹینو نے میسی کو گراؤنڈ سے باہر بلاکر ان کی جگہ میور ایکارڈی کو بھیجا۔ فوٹو : انٹرنیٹ

میچ کے 75 ویں منٹ میں ہیڈ کوچ موریشیو پوشیٹینو نے میسی کو گراؤنڈ سے باہر بلاکر ان کی جگہ میور ایکارڈی کو بھیجا۔ فوٹو : انٹرنیٹ

پیرس:  لیونل میسی سینٹ پیرس جرمین کی جانب سے ہوم ڈیبیو کے موقع پر تبدیل کیے جانے پر غصے میں آگئے۔

لیون سے میچ کے 75 ویں منٹ میں ہیڈ کوچ موریشیو پوشیٹینو نے میسی کو گراؤنڈ سے باہر بلاکر ان کی جگہ میور ایکارڈی کو بھیجا،اس موقع پر ارجنٹائنٹی اسٹار کافی برہم دکھائی دے رہے تھے۔

ان کی جگہ میدان میں اتارے گئے ایکارڈی نے اختتامی لمحات میں گیند کو جال میں پہنچاکر اپنی ٹیم کو لیون پر2-1 سے فتح دلادی، یہ پی ایس جی کی فرنچ لیگ میں لگاتار چھٹی کامیابی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔