نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس میں فرد جرم کیلئے وزیراعلی سندھ طلب

ویب ڈیسک  منگل 21 ستمبر 2021
مراد علی شاہ سمیت دیگر ملزمان پر 7 اکتوبر کو فرد جرم عاٸد کی جائے گی

مراد علی شاہ سمیت دیگر ملزمان پر 7 اکتوبر کو فرد جرم عاٸد کی جائے گی

 اسلام آباد: احتساب عدالت اسلام آباد نے نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو طلب کرلیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کیخلاف داٸر نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ریفرنس میں وزیراعلی سندھ کو طلب کر لیا۔

مراد علی شاہ سمیت دیگر ملزمان پر 7 اکتوبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی اور احتساب عدالت کے جج اصغر علی ریفرنس کی سماعت کرینگے۔ ملزمان کی جانب سے دستاویزات پر اعتراضات ختم ہوگئے اور تمام دستاویزات کی ترتیب درست کر لی گئی۔

ملزمان پر غیر قانونی ٹھیکوں سمیت منی لانڈرنگ کا الزام ہے ۔ احتساب عدالت نے ریفرنس میں شریک ملزم محمد علی کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔