نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کے خلاف کارروائی کیلئے قانونی مشورہ کریں گے، فواد چوہدری

ویب ڈیسک  منگل 21 ستمبر 2021
ہمیں جھکانے کی خواہش رکھنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، فواد چوہدری : فوٹو: فائل

ہمیں جھکانے کی خواہش رکھنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، فواد چوہدری : فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے وکلاء سے مشورہ کریں گے۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کے دوروں کی منسوخی سے PTV کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ۔ دونوں بورڈزکے خلاف قانونی کارروائی کیلئے وکلاء سے مشورہ کریں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کیخلاف ایک مخصوص بین القوامی لابی مصروف عمل ہے لیکن ہمیں جھکانے کی خواہش رکھنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ یہ غلط فہمی جلد دور کر لیں۔

واضح رہے کہ پہلے نیوزی لینڈ نے عین اس وقت پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا تھا جب دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں شیڈول ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ شروع ہونے میں 2 گھنٹے سے بھی کم وقت رہ گیا تھا جب کہ گزشتہ روز انگلینڈ کی جانب سے بھی دورہ پاکستان منسوخ کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔