نیوزی لینڈ ویمن ٹیم پر انگلینڈ میں بم حملے کی دھمکی

ویب ڈیسک  منگل 21 ستمبر 2021
ٹیم کے ہوٹل کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملنے پر ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا گیا تاہم میچ منسوخ کرنے سے انکار

ٹیم کے ہوٹل کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملنے پر ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا گیا تاہم میچ منسوخ کرنے سے انکار

لیسٹر: نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم پر انگلینڈ میں بم حملے کی دھمکی مل گئی۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق نیوزی لینڈ خواتین کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ میں دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا جس کے بعد نیوزی لینڈ ٹیم کا ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا گیا۔ نیوزی لینڈ خواتین ٹیم سیریز کیلئے اس وقت انگلینڈ میں موجود ہے اور دھمکی آمیز پیغام میں ہوٹل کو بم سے اڑا دینے کی دھمکی دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ آئندہ سال سیریز کی آس دلانے لگا

اگرچہ دھمکی آمیز پیغام کے بعد کیوی ویمن ٹیم کی پریکٹس منسوخ کر دی گئی تاہم نیوزی لینڈ اور انگلینڈ خواتین کرکٹ ٹیموں کا تیسرا ون ڈے میچ شیڈول کے مطابق ہونے کا امکان ہے کیونکہ حکام نے دھمکی کو غیر مصدقہ قرار دے دیا تاہم کھلاڑی خوفزدہ ہیں اور وہ تحفظات کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم نے سیکورٹی خدشات کو بنیاد بنا کر پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا ہے جس کے بعد انگلینڈ نے بھی دورہ پاکستان سے انکار کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔