وزیراعظم عمران خان کی کل قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ملاقات ہوگی

ویب ڈیسک  منگل 21 ستمبر 2021

پیٹرن ان چیف عمران خان کی ملاقات کا مقصد نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کے دورہ کے انکارکے بعد کھلاڑیوں کا مورال بڑھانا ہے

پیٹرن ان چیف عمران خان کی ملاقات کا مقصد نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کے دورہ کے انکارکے بعد کھلاڑیوں کا مورال بڑھانا ہے

 لاہور: وزیراعظم عمران خان کی کل قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ملاقات ہوگی۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی کل قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ملاقات ہوگی۔ پیٹرن انچیف عمران خان کی  ملاقات کا مقصد نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کے دورہ پاکستان کے انکارسے پیدا ہونے والی صورتحال میں کھلاڑیوں کا مورال بڑھانا ہے۔

ملاقات کے دوران کرکٹ بورڈ کے سربراہ رمیزراجہ، ٹیم کوچزاورپی سی بی کے دوسرے اہم حکام بھی موجود ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔