لاہور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار

ویب ڈیسک  منگل 21 ستمبر 2021
گرفتار دہشت گردوں سے بارودی مواد ، ڈیٹونیٹر اور سیفٹی فیوز برآمد فوٹو:فائل

گرفتار دہشت گردوں سے بارودی مواد ، ڈیٹونیٹر اور سیفٹی فیوز برآمد فوٹو:فائل

 لاہور: کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے موہلنوال کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی نے کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی لاہور میں موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر موہلنوال میں چھاپہ مار کر 4 ملزمان سمیع اللہ، مشتاق، اسامہ اور عادل  کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم القاعدہ سے ہے۔

گرفتار دہشت گردوں سے بارودی مواد ، ڈیٹونیٹر اور سیفٹی فیوز برآمد ہوئے ہیں۔ محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق ملزمان حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔