رونے دھونے کے بجائے ثابت کریں ہم زندہ قوم ہیں، وقار یونس

ویب ڈیسک  منگل 21 ستمبر 2021
دہشت گردی نے اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ کو دنیا کے ہر ملک میں متاثر کیا، وسیم اکرم۔ فوٹو: فائل

دہشت گردی نے اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ کو دنیا کے ہر ملک میں متاثر کیا، وسیم اکرم۔ فوٹو: فائل

 لاہور: سابق فاسٹ بولر وقار یونس کا کہنا ہے کہ رونے دھونے یا مایوس ہونے سے بہتر ہے، یہ ثابت کریں کہ ہم زندہ قوم ہیں۔

سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے ٹوئٹ میں کہا کہ شیر کی طرح زندگی کا ایک دن گزارنا گیدڑ کی زندگی سے کہیں بہتر ہے، دہشت گردی نے اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ کو دنیا کے ہر ملک میں متاثر کیا تاہم میں ایسے ملک میں کھیلنا پسند کروں گا جو دہشت گردی سے مقابلے کے لیے تیار ہو۔

دوسری جانب وقار یونس نے کہا کہ رونے دھونے یا مایوس ہونے سے بہتر ہے، یہ ثابت کریں کہ ہم زندہ قوم ہیں، ملک کا وقار سب سے پہلے ہے لہذا عزت کو ترجیح دینی چاہیے، ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کو دنیا کے ہر خطے میں موجود پاکستانی سپورٹ کرے۔

https://twitter.com/waqyounis99/status/1440132515134574593

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔