نیب نے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو کلین چٹ دے دی

کورٹ رپورٹر  منگل 21 ستمبر 2021
سابق وزیر اعلی سندھ کیخلاف مواد نہیں ملا، نیب تفتیشی افسر

سابق وزیر اعلی سندھ کیخلاف مواد نہیں ملا، نیب تفتیشی افسر

 کراچی: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قائم علی شاہ کے لیے خوش خبری ہے کہ نیب نے زمینوں کی الاٹمنٹ سے متعلق کیس میں انہیں کلین چٹ دے دی۔ تفتیشی افسر کے بیان پر سندھ ہائیکورٹ نے درخواست ضمانت نمٹادی۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو اور جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل بینچ کے روبرو زمینوں کی الاٹمنٹ میں اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام سے متعلق سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کی درخواست ضمانت قبل از وقت گرفتاری پر سماعت ہوئی۔

نیب نے زمینوں کی الاٹمنٹ سے متعلق قائم علی شاہ کو کلین چٹ دے دی۔ نیب کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کو اراضی الاٹمنٹ کیس میں ملزم نہیں بنایا۔ ان کیخلاف مواد نہیں ملا۔

نیب تفتیشی افسر کے بیان پر عدالت نے قائم علی شاہ کی درخواست نمٹا دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔