این سی او سی کا یکم اکتوبر سے ویکسین نہ لگوانے والوں کیلیے سہولتوں کی بندش کا انتباہ

ویب ڈیسک  منگل 21 ستمبر 2021
کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.22 فیصد سے کم ہوکر تقریباً 4 فیصد رہ گئی فوٹو: فائل

کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.22 فیصد سے کم ہوکر تقریباً 4 فیصد رہ گئی فوٹو: فائل

 اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے متنبہ کیا ہے کہ یکم اکتوبر سے ویکسین نہ لگوانے والے افراد کے لیے روز مرہ سہولیات کی فراہمی معطل کردی جائے گی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے باضابطہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی گئی ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ افراد جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی ، یکم اکتوبر سے ان کے لیے روزمرہ زندگی میں زیر استعمال بہت سی سہولیات بند کردی جائیں گی۔ اس لئے ویکسینیشن کا عمل جلد از جلد مکمل کروائیں اور زندگی رواں رکھیں۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار897 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 27 ہزار 905 ہوگئی۔کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.22 فیصد سے کم ہوکر تقریباً 4 فیصد رہ گئی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔