- صدر زرداری کو ہاکی کے امور پر بریفنگ دی جائے گی، شہلا رضا
- کور کمانڈرز کانفرنس کا مسلح افواج کے خلاف منفی پروپیگنڈا پر سخت کارروائی پر اتفاق
- عدالت کا حکم پر لاہور میں حراستی ملزمان کو بخشی خانوں میں کھانا فراہم کیا جانے لگا
- پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے جو ہو سکا کریں گے، سعودی وزیر خارجہ
- غیر ازدواجی تعلقات؛ بیوی نے شوہر پر کھولتا ہوا پانی انڈیل دیا
- آسٹریلیا میں چیونٹیوں کی پُراسرار قسم دریافت
- ان 3 حالات میں دانتوں کو برش نہ کریں
- ترجمے کی مضحکہ خیز غلطی، بھارتی ریلوے اسٹیشن پر لگا بورڈ وائرل ہوگیا
- لاہور؛ 5 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
- حکومت بجلی 100 روپے فی یونٹ تک لے جائیگی اور پیٹرول بھی مزید مہنگا کریگی، عمر ایوب
- عمران خان کی رہائی کسی ڈیل کی صورت میں نہیں ہورہی، چیئرمین پی ٹی آئی
- سائفر کیس؛ ایف آئی اے کو دلائل کیلئے لمبا وقت چاہیے تو سزا معطل کردیتے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ملک میں دو قانون نہیں چل سکتے، عمران خان کی بہاولنگر واقعے کی شدید مذمت
- نواز شریف روٹی کی قیمت معلوم کرنے عوام میں پہنچ گئے
- وفاقی تعلیمی اداروں میں انٹرپرینیورشپ نصاب کا آغاز کردیا گیا
- کراچی : اسکول میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے 10 سے زائد بچوں کی حالت خراب
- امریکا میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے؛ مرکزی شاہراہیں بند
- اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے حلقے میں دوبارہ پولنگ 21 اپریل کو ہوگی، الیکشن کمیشن
- خواتین میں نشے کے استعمال کا رجحان تشویشناک حد تک بڑھنے لگا
- شکستوں کے بھنور میں پھنسی رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم تنقید کی زد میں!
سوڈان میں فوجی بغاوت کی کوشش ناکام، باغی افسران گرفتار
خرطوم: سوڈان میں آرمڈ کور کے چند افسران نے حکومت کا تختہ الٹنے کی ناکام کوشش کی جب کہ بغاوت کی قیادت کرنے والے جنرل کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سیاسی و حکومتی بحران کے شکار ملک سوڈان میں فوج کے 20 اعلیٰ افسران نے آرمڈ کور کا کنٹرول حاصل کرلیا اور حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی تاہم سرکاری ٹیلی ویژن اور ریڈیو پر قبضے کے لیے جانے والے افسران کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
سوڈانی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بغاوت کی قیادت کرنے والے جنرل عبدالباقی کو چند ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا اور حالات قابومیں ہیں تاہم آرمڈ کور کے دستوں سے باغی افسران اور اہلکاروں کا قبضہ چھڑوانے کے لیے آپریشن جاری ہے۔
یہ خبر پڑھیں : سوڈان میں فوج نے 30 سال سے برسراقتدار صدر عمر البشیر کا تختہ الٹ دیا
سوڈان کی فوج نے موبائل سروس اور دارالحکومت خرطوم کا زمینی رابطہ عارضی طور پر منقطع کردیا ہے۔ سرکاری ٹی وی سے ناکام بغاوت کی خبر نشر کی گئی ہے اور اس حوالے سے فوج کی جانب سے جلد تفصیلی بیان جاری کرنے کی اطلاع دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ مسلسل 30 برس تک سوڈان پر حکمرانی کرنے والے عمر البشیر کی 2019 میں معزولی اور گرفتاری کے بعد سے تاحال مستحکم سیاسی حکومت قائم نہیں ہوسکی ہے اور اس وقت عبداللہ حمدوک اشتراک اقتدار کے معاہدے کے تحت نگراں وزیر اعظم ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔