سونے کی فی تولہ قیمت میں 100روپے کا اضافہ

اسٹاف رپورٹر  منگل 21 ستمبر 2021
فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 113000 روپے ہوگئی

فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 113000 روپے ہوگئی

 کراچی: فی تولہ سونے کی قیمت میں 100روپے کا اضافہ ہوگیا ۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7ڈالر کے اضافے سے 1765ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100روپے اور 86روپے کا اضافہ ہوگیا ۔

اس کے نتیجے میں کراچی ،حیدرآباد ،سکھر ،ملتان ،لاہور ،فیصل آباد ،راولپنڈی ، اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 113000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 96880 روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سونے کی مقامی قیمت اب بھی دبئی گولڈ مارکیٹ سے 1000روپے کم ہے۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 20روپے کے اضافے سے 1400روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 17.15روپے کے اضافے سے 1200.27روپے ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔