- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گذشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
کنگنا نے اشتہار میں مذہب کو استعمال کرنے پر عالیہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا
ممبئی: بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے ٹیلی ویژن اشتہار میں مذہب کو استعمال کرنے پر اداکارہ عالیہ بھٹ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
اداکارہ عالیہ بھٹ حال ہی میں ایک اشتہار میں نظر آئی ہیں جس میں وہ دلہن بن کر اپنے ہونے والے شوہر کے ہمراہ بیٹھ کر یہ کہہ رہی ہیں کہ مجھے گھر والے اکثر کہا کرتے تھے کہ تمہیں ایک دن اس گھر سے رخصت ہونا ہے، کیا میں کوئی شے ہوں جو کسی کو عطیہ کی جاؤں گی؟
اشتہار میں اداکارہ نے ہندو رسم ’کنیادان‘ کو بھی ادا کرنے سے انکار کیا ہے۔ اداکارہ کنگنا رناوت نے اشتہار پر ردعمل دیتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا۔
کنگنا رناوت نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ مصنوعات بیچنے کے لیے اشتہار میں مذہب کا استعمال، اقلیت و اکثریت کی سیاست کرنا درست نہیں، ایسے اشتہارات کے ذریعے صارفین کو جال میں پھنسانے کا سلسلہ فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔
کنگنا رناوت نے اس سے پہلے بھی عالیہ بھٹ کے ایک اشتہار پر تنقید کی تھی۔ کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ میں نے عالیہ بھٹ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ خود کو پہچانے۔ اداکارہ نے عالیہ بھٹ کو معروف فلم ہدایت کار کرن جوہر کی کٹھ پتلی قرار دیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔