گھی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کمی کردی گئی

ویب ڈیسک  منگل 21 ستمبر 2021
پاکستان بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نےقیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، جس کا اطلاق فوری ہو گا۔(فوٹو: فائل)

پاکستان بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نےقیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، جس کا اطلاق فوری ہو گا۔(فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: پاکستان بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے گھی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے

ایکسپریس نیوز کے مطابق بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن  کے چیئر مین عبدالوحید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گھی کی سالانہ کھپت 45 لاکھ ٹن تک ہے۔ایسو سی ایشن کی جانب سے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق گھی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کمی کر دی گئی ہے جب کہ قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔