پولیس و رینجرز کی کارروائیوں میں 149 ملزمان گرفتار

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 1 فروری 2014
رینجرز نے مجاہد کالونی سے 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کی غرض سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔ فوٹو : فائل

رینجرز نے مجاہد کالونی سے 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کی غرض سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔ فوٹو : فائل

کراچی: پولیس و رینجرز نے شہر میں کارروائیوں کے دوران 149 ملزمان کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ ، منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا ،ملزمان قتل ، اقدام قتل ،ڈکیتی ورہزنی اور دیگر وارداتوں میں ملوث تھے۔

تفصیلات کے مطابق موچکو پولیس نے مشرف کالونی سے 2 ملزمان کوگرفتار کرلیا ،پولیس کے مطابق ملزمان بابر اورشاہ زیب کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے جبکہ ان کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستول اورایک کلاشنکوف برآمد کرلی گئی ،ملزمان قتل اور اقدام قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے ، رینجرز نے تھانہ ناظم آباد کے علاقے مجاہد کالونی سے 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کی غرض سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

 photo 1_zpscdc8eb93.jpg

رینجرز کے ترجمان میجر سبطین نے بتایا کہ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی گئی تھی،گرفتار ملزمان کا تعلق ایک  تنظیم سے ہے ، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے،سندھ پولیس کے ترجمان کے مطابق سندھ پولیس نے 24 گھنٹے کے دوران 89 چھاپوں اور 8 مقابلوں کے بعد 137 ملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان میں 39 اشتہاری و مفرور ، 5 ڈکیت و رہزن بھی شامل ہیں جبکہ 24 کو اسلحہ آرڈیننس اور 17 کو منشیات ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا،ملزمان کے قبضے سے 27 پستول ، ایک کلاشنکوف اور بڑی مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔