- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
دنیا بھر کی کاٹن مارکیٹ میں قیمتوں میں غیر معمولی کمی
کراچی: چین کے ایک بڑے ریئل اسٹیٹ ٹائیکون”ایور گرینڈی“ کے نادہند ہونے کی افواہوں نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی کاٹن مارکیٹس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، نیویارک کاٹن ایکس چینج میں روئی کی قیمتوں میں 3.31 سینٹس فی پاؤنڈ جبکہ پاکستان میں 700روپے فی من کی غیر معمولی کمی واقع ہوئی۔
چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے ایکسپریس کو بتایا کہ مذکورہ ریئل اسٹیٹ کمپنی کے حصص کی دنیا بھر کی اسٹاک ایکس چینجز میں تجارت ہوتی ہے اور اس کمپنی پر305 ارب ڈالر قرضے ہیں جبکہ اس نے ستمبر کے آخری ہفتے میں قرضوں اور مارک اپ کی مد میں بڑی ادائیگیاں بھی کرنی ہیں تاہم پیر اور منگل کی درمیانی شب مارکیٹوں میں جب مذکورہ کمپنی کی نادہندگی کی افواہیں پھیلیں تو کاٹن مارکیٹ سمیت دیگر مارکیٹس کی سرگرمیاں متاثر ہوئیں اور سرمایہ کاروں کے اربوں ڈالر ڈوب گئے۔
انہوں نے بتایا کہ افواہوں کے باعث امریکا، بھارت اور چین کی کاٹن مارکیٹس میں رونما ہونے والی شدید مندی کے باعث پاکستان میں بھی روئی کی قیمتوں میں غیر معمولی مندی سامنے آنے سے فی من روئی کی قیمت 13400روپے سے کم ہو کر 12800روپے کی سطح پر آگئی جس سے کاشت کاروں اور کاٹن جنرز کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
انہوں نے توقع ظاہر کی کہ عالمی مارکیٹوں میں افواہوں کے منفی اثرات زائل ہونے سے روئی کی قیمت میں دوبارہ تیزی کا رجحان سامنے آئے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔