- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
انگلینڈ کی سردمہری نے بابر اعظم کو بھی افسردہ کردیا
لاہور: انگلینڈ کی سردمہری نے بابر اعظم کو بھی افسردہ کردیا۔
نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کا دورہ پاکستان بھی ختم ہونے پر بابر اعظم نے کہاکہ ایک مرتبہ پھر مجھے شدید مایوسی ہوئی۔
سوشل میڈیا پر انہوں نے لکھا کہ ہم نے ہمیشہ کھیل کے مفادات کو مدنظر رکھنا چاہا لیکن دوسرے ایسا نہیں کرتے، پاکستان نے کرکٹ کے سفر کو جاری رکھنے کیلیے ایک لمبا سفر طے کیا اور یہ وقت کے ساتھ مزید بہتر ہوگا، ہم نہ صرف بقا کی جنگ میں کامیاب بلکہ ترقی بھی کریں گے۔
سابق پیسر شعیب اختر نے کہا کہ گورے افغانستان سے انخلا کیلیے پاکستان کی مدد لیتے اور پی آئی اے میں سفر کرتے ہیں،ٹور کی بات ہوتو سیکیورٹی کا جائزہ لینے سے قبل ہی انکار کردیتے ہیں، انھوں نے لاکھوں پاؤنڈز بچانے کیلیے پاکستانی ٹیم کو انگلینڈ بلالیا، اب اسی ملک کا امیج خراب کرنے کی کوشش کی،میں اگر چیئرمین پی سی بی ہوتا تو ان کے ساتھ انٹرنیشنل سیریز کھیلنے سے انکار کر دیتا۔
سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ شیر کا ایک دن بھیڑ کی ساری زندگی سے بہتر ہے، بدقسمتی سے ہم اس دنیا میں رہتے ہیں جہاں دہشت گردی نے کھیل اور تفریح کو ہر ملک میں متاثر کیا لیکن میں ایسے ملک میں کرکٹ کھیلنا پسند کروں گا جو ان حالات سے مقابلے کے لیے تیار ہو۔
سابق بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ عزت کو ترجیح دینا چاہیے، رونے دھونے سے بہتر ہے دنیا کو دکھائیں کہ ہم زندہ قوم ہیں، یہ ٹیم پاکستان اور سبز ہلالی پرچم کی سربلندی کا وقت ہے، ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کو ہرپاکستانی کی سپورٹ درکار ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔