- کراچی میں مرکزی مویشی منڈی کب اور کہاں سجے گی؟
- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- جوحلف نامہ مجھ پر لاگو وہ تمام ججوں،جرنیلوں پر بھی لاگو ہو گا : واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
طالبان نے سہیل شاہین کو اقوام متحدہ میں مستقل مندوب مقرر کرنے کی درخواست دیدی
کابل: طالبان نے سہیل شاہین کو اقوام متحدہ میں اپنا مستقل مندوب مقرر کرنے کے لیے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو خط لکھ دیا۔
امارت اسلامیہ افغانستان نے اقوام متحدہ میں ترجمان سہیل شاہین کو اپنا مستقل مندوب مقرر کرنے کے خواہش کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں طالبان کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس کو خط بھی لکھا گیا ہے۔
طالبان کا خط موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ترجمان سیکریٹری جنرل نے بتایا کہ اقوام متحدہ میں افغانستان کی نشست کے لیے حریف درخواست 9 رکنی کمیٹی کو بھیجی دی گئی ہے۔ اس کمیٹی میں امریکا، چین اور روس بھی شامل ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ اگر کمیٹی سہیل شاہین کے حق میں فیصلہ دیتی ہے تو اقوام متحدہ میں اشرف غنی دور سے افغانستان کی نمائندگی کرنے والے غلام اسحاقزئی کو نشست چھوڑنا پڑے گی تاہم کمیٹی کے فیصلے تک وہ اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔
ترجمان سیکریٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں طالبان کی اس درخواست کے جواب میں دنیا افغانستان میں تمام اقوام اور طبقات پر مشتمل مخلوط حکومت اور کابینہ میں خواتین کی شمولیت سمیت انسانی حقوق کو یقینی بنانے جیسے مطالبے رکھ سکتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔