عائزہ خان  کی سری دیوی  کے گانے پر ڈانس کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  بدھ 22 ستمبر 2021
 مداحوں کو عائزہ خان کا ڈانس بے حد پسند آرہا ہے  فوٹوسوشل میڈیا

مداحوں کو عائزہ خان کا ڈانس بے حد پسند آرہا ہے فوٹوسوشل میڈیا

کراچی: اداکارہ عائزہ خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بالی ووڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے مشہور گانے ’’میرے ہاتھوں میں‘‘پر ڈانس کررہی ہیں۔

عائزہ خان ڈراما سیریل ’’لاپتہ‘‘ میں ایک ٹک ٹاکر کا کردار ادا کررہی ہیں اور اپنے کردار کی ڈیمانڈ کے مطابق وہ ڈرامے میں بالی ووڈ اور لالی ووڈ کی کئی اداکاراؤں کے روپ میں نظر آرہی ہیں۔ جن میں میڈم نورجہاں، سری دیوی، مادھوری ڈکشٹ، اداکارہ کاجول اور ماہرہ خان شامل ہیں۔ عائزہ خان ان اداکاراؤں کے روپ میں اپنی جھلکیاں سوشل میڈیا پر پہلے بھی شیئر کرچکی ہیں۔  جنہیں مداحوں نے بے حد پسند کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عائزہ خان کی ماہرہ خان کے گانے پر ڈانس کی ویڈیو وائرل

گزشتہ روز عائزہ خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ  آنجہانی بالی ووڈ سپر اسٹار اداکارہ سری دیوی کے مقبول  گانے’’میرے ہاتھوں میں نو نو چوڑیاں ہیں‘‘ پر ڈانس کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عائزہ خان کا مادھوری ڈکشٹ کے انداز میں ڈانس وائرل

مداحوں کو عائزہ خان کا ڈانس بے حد پسند آرہا ہے اور محض ایک دن میں اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر 8 لاکھ سے زائد بار دیکھاجا چکا ہے۔ عائزہ خان کی ویڈیو کو نہ صرف پاکستان میں پسند کیا جارہا ہے بلکہ ان کی ویڈیو بھارت میں بھی مقبول ہورہی  ہے۔

اس سے قبل عائزہ خان سری دیوی کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دے چکی ہیں۔ انہوں نے کہا تھا افسوس ہے سری دیوی ہمارا ساتھ بہت جلد چھوڑ گئیں۔ تاہم وہ بطور اداکارہ اور ایک ماں کی حیثیت سے ہمیشہ میرے لیے ایک متاثر کن شخصیت رہیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔