موٹروے پر ڈرائیونگ سیٹ چھوڑ کر گاڑی چلانے والا ٹک ٹاکر گرفتار

ویب ڈیسک  بدھ 22 ستمبر 2021
ملزم اعزاز شاہ اسلحے کی نمائش میں بھی ملوث ہے، فوٹو: ایکسپریس

ملزم اعزاز شاہ اسلحے کی نمائش میں بھی ملوث ہے، فوٹو: ایکسپریس

 اسلام آباد: موٹروے پولیس نے چلتی گاڑی میں وڈیو بنانے والے ٹک ٹاکر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ملزم اعزاز شاہ اسلام آباد پشاور موٹر وے (ایم ون) پر انتہائی غفلت لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چلتی گاڑی میں کروز کنٹرول لگا کر ڈرائیونگ سیٹ خالی چھوڑ کر دوسرے سیٹ پر چلا گیا، ملزم نے اس خطرناک حرکت کی ٹک ٹاک وڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

معاملہ موٹروے پولیس کے علم میں آیا تو ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا، خاطرخواہ ثبوت نہ ملنے پر تفتیش کا دائرہ بڑھایا گیا، تفتیش سے پتہ چلا کہ ملزم ناصرف دوران ڈرائیونگ غفلت پرواہی کا ارتکاب کیا ہے بلکہ اسلحہ کی نمائش میں بھی ملوث ہے، تاہم ملزم ٹک ٹاکر کو گرفتار کرکے اس کے خلاف چلتی گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ چھوڑ کر دوسری سیٹ پر بیٹھ کر وڈیو بنانے پر کی گئی۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔