لاہور میں ملازمت کا جھانسہ دے کر لڑکے سے بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار

ویب ڈیسک  بدھ 22 ستمبر 2021
ملزم نے نشے کی حالت میں بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے کی کوشش کی، پولیس۔(فوٹو: ایکسپریس)

ملزم نے نشے کی حالت میں بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے کی کوشش کی، پولیس۔(فوٹو: ایکسپریس)

 لاہور: لیاقت آباد کے علاقے میں پولیس نے ملازمت دلانے کا جھانسہ دے کر 14 سالہ لڑکے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے لیا قت آباد میں علی اصغر نامی ملزم نے نوکری کا جھانسہ دے 14 سالہ لڑکے احسان اللہ سے بد فعلی کرنے کی کوشش کی۔

اس حوالے سے لاہور پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے احسان اللہ کی مدعیت میں ملزم علی اصغر کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم نے شراب کے نشہ میں دھت ہوکر بچے سے بد فعلی کی کوشش کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔