نیوزی لینڈ ٹیم کو دھمکی کا معاملہ؛ سائبر کرائم ونگ نے مقدمہ درج کرلیا

ویب ڈیسک  بدھ 22 ستمبر 2021
مقدمہ انٹرپول کی جانب سے ملنے والی معلومات کی روشنی میں انکوائری کے بعد درج کیا گیا، ایف آئی اے

مقدمہ انٹرپول کی جانب سے ملنے والی معلومات کی روشنی میں انکوائری کے بعد درج کیا گیا، ایف آئی اے

راولپنڈی: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان منسوخی ودھمکی کے معاملے پر سائبرکرائم ونگ نے مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اسلام آباد نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان میں موجودگی کے دوران ملنے والی دھمکی کے معاملے پر مقدمہ درج کرلیا ہے، مقدمہ سائبر ونگ اسلام آباد  کے سب انسپکڑ محمد وسیم کی مدعیت کی درج کیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق مقدمہ انٹرپول کی جانب سے ملنے والی معلومات کی روشنی میں انکوائری کے بعد درج کیا گیا۔

واضح رہے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان میں پہلے ون ڈے سے کچھ دیر قبل ہوٹل سے گراؤنڈ جانے سے انکار کردیا تھا اور بعد ازاں سیکیورٹی خدشات کو جواز بناکر دورہ منسوخ کردیا تھا جس کے بعد انگلینڈ نے بھی سیکیورٹی وجوہات پر پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔