- سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی شکایت کیلئے ہیلپ لائن 1093 بحال
- کراچی: ڈکیتی کا جن قابو کرنے کیلیے پولیس کا ایکشن، دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی
- کرپٹو کے ارب پتی ‘پوسٹربوائے’ کو صارفین سے 8 ارب ڈالر ہتھیانے پر 25 سال قید
- گٹر میں گرنے والے بچے کی والدہ کا واٹر بورڈ پر 6 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ
- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
- کراچی: ڈی آئی جی کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش کی ویڈیوز وائرل
ایپل آئی او ایس 15 میں نیا فوکس موڈ کیسے ترتیب دیں؟
سلیکان و یلی: ایپل نے حال ہی میں اپنے آپرٹینگ سسٹم کے لیے جاری ہونے والی اپ ڈیٹ iOS 15 میں فوکس موڈ کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے۔
اس فیچر میں ڈو ناٹ ڈسٹرب موڈ کو زیادہ فعال اور بہتر بنایا ہے۔ درحقیقت ایپل نے پرانے DND موڈ کو مزید بہتر بناتے ہوئے کچھ نئے فیچر شامل کیے ہیں جس میں کالز اور پیغامات کے لیے فلٹر کی تخلیق اور آپ کی عدم دستیابی کی صورت میں خود کار اور متعدد کسٹومائزیشن کے ساتھ آٹو ریپلائی کا فیچر بھی شامل ہے۔
فوکس موڈ میں استمال کنندگان کو زیادہ سہولیات دی گئی ہے تاکہ وہ زیادہ آسانی اور سہولت سے اپنے’ ڈو ناٹ ڈسٹرب ‘ موڈ کو ترتیب دے سکیں۔
دلچسپ بات تو یہ ہے کہ فوکس موڈ ایپل میک، ایپل گھڑی اور آئی پیڈ پر بھی یکساں کام کرے گا، آئیے دیکھتے ہیں کہ فوکس موڈ کس طرح کام کرتا ہے اور اسے کس طرح ترتیب دینا ہے۔
iOS 15میں فوکس موڈ کو کیسے ترتیب دیا جائے ؟
سب سے پہلے اپنے آئی فون یا آئی پیڈ میں iOS 15 اپ ڈیٹ کو یقینی بنائیں، پھر ’سیٹنگز ایپ‘ میں جا کر ’ Focus‘ آپشن منتخب کریں۔ یہاں آپ کو پہلے سے موجود کچھ آپشن دکھائی دیں گے۔ جن میں ڈو ناٹ ڈسٹرب، ڈرائیونگ، سلیپ اور ورک شامل ہیں۔ ان آپشنز کے ساتھ ہی سیدھی طرف ’+‘ بٹن دکھائی دے گا۔ ’+‘ بٹن پر ٹچ کرکے آپ کسٹم ( اپنی مرضی کے مطابق) فوکس موڈ تخلیق کر سکتے ہیں۔
اس کے بعد Share Across Devices کا آپشن تلاش کرنا ہوگا، جو کہ اس کے نیچے ہی موجود ہے۔ جس میں آپ کو Focus Status اورPhone Calls کے آپشن دکھائی دیں گے، جن کے ذریعے اس بات کا تعین کرسکتے ہیں کہ کس ایپلی کیشن کو فوکس موڈ تک رسائی دینی چاہیئے اور فوکس موڈ فعال ہوتے ہوئے کالز کو کس طرح مینیج کرنا ہے۔
’+‘ بٹن پر ٹیپ کر کے آپ فٹنیس، گیمنگ، مائند فُلنیس اور ریڈنگ کے آپشن دیکھ سکتے ہیں۔ یہاں سے آپ انہیں فوکس موڈ فہرست میں شامل کرکے کسٹومائز کر سکتے ہیں۔
کسٹم فوکس موڈ تخلیق کرنا
کسٹم فوکس موڈ تخلیق کرنے کے لیے ’+‘ بٹن ٹیپ کر کے Custom کو منتخب کریں۔ اس کے بعد اسے کوئی نام دے کر رنگ اور آئیکون منتخب کریں۔ اس کے بعد آپ کو اپنی فون بک میں موجود ان افراد کو منتخب کرنا ہے، جنہیں آپ چاہتے ہوں کہ وہ فوکس موڈ آن ہوتے ہوئے بھی آپ کے نوٹیفیکیشن موصول کر سکیں۔
Calls From کا آپشن منتخب کریں اور دیے گئے آپشنز ایوری ون، نو ون، فیوریٹس اور آ ل کانٹیکس میں سے کسی ایک کو منتخب کریں۔ اور پھر Allow بٹن پر ٹیپ کردیں۔ اور اگر آپ کسی کو Allow نہیں کرنا چاہتے تو پھرAllow None بٹن پر ٹیپ کردیں۔
اگلے مرحلے میں آپ کو اس ایپ کو منتخب کرنے کی ضرورت ہے، جسے آپ نوٹی فیکیشن ظاہر کرنے کی اجازت دینا چاہتے ہیں۔ دی گئی فہرست سے ایپس کو ایڈ کرنے کے لیے ’+‘ بٹن پر ٹیپ کریں، آپ Time Sensitive آپشن کو فعال کرکے Allow بٹن پر ٹیپ کر سکتے ہیں۔ کانٹیکٹ نوٹیفیکیشن کی طرح یہاں بھی آپ کسی بھی ایپ کو نوٹیفکیشن Allow نہ کرنے کا آپشن منتخب کر سکتے ہیں۔
ایک بار یہ سیٹنگز مکمل کرنے کے بعد آپ کا فوکس موڈ تیار ہوجائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔