موٹروے پولیس نے لاوارث کھڑی گاڑی سے بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد کرلیا

ویب ڈیسک  جمعرات 23 ستمبر 2021
لاوارث حالت میں کھڑی گاڑی کے انجن میں آگ لگئی ہوئی تھی، آگ بھجانے کے بعد دیکھا تو اس میں اسلحہ موجود تھا، پولیس۔(فوٹو: ایکسپریس)

لاوارث حالت میں کھڑی گاڑی کے انجن میں آگ لگئی ہوئی تھی، آگ بھجانے کے بعد دیکھا تو اس میں اسلحہ موجود تھا، پولیس۔(فوٹو: ایکسپریس)

 راولپنڈی: موٹر وے  پولیس نے چکری کے قریب سڑک کے کنارے لاوارث حالت میں کھڑی گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق موٹر وے پر پیڑولنگ کے دوران پولیس ٹیم کو چکری کے قریب سڑک کے کنارے لاوارث حالت میں گاڑی کھڑی ملی، جس کے انجن میں آگ لگی ہوئی تھی۔ پولیس ٹیم نے آگ پر قابو پاکر گاڑی کو چیک کیا تو گاڑی میں بڑی مقدار میں اسلحہ پایا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی سے برآمد ہونے والے اسلحے میں 48 پستول(30بور)،4 پستول(نائن ایم ایم) اور2ہزار گولیاں شامل ہیں۔ اسلحے کو  گاڑی سمیت قبضے میں لے کر مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ چونترہ پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔