طالبان کے پرچم تلے کھیلنے پر اصرار افغان ٹیم پرپابندی لگوادے گا، رپورٹ

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 23 ستمبر 2021
آئی سی سی نومبر میں ہونے والی بورڈ میٹنگ میں افغانستان کی رکنیت کے حوالے سے بات چیت کرے گی۔
 فوٹو: فائل

آئی سی سی نومبر میں ہونے والی بورڈ میٹنگ میں افغانستان کی رکنیت کے حوالے سے بات چیت کرے گی۔ فوٹو: فائل

 لاہور: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں طالبان کے پرچم تلے کھیلنے پر اصرار افغان ٹیم پر پابندی کا سبب بن سکتا ہے۔

ایک برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سیاسی تبدیلیوں کے بعد افغان کرکٹ پر بھی گہرے اثرات مرتب ہورہے ہیں،بورڈ میں نئے چیف ایگزیکٹیو نصیب زردان کا تقرر کردیا گیا، خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ افغان ٹیم کو طالبان کے جھنڈے تلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے کاکہا جا سکتا ہے،اگر ایسا ہوا تو آئی سی سی کی جانب سے پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پروٹوکولز کے مطابق تمام ٹیمیں کسی بھی میگا ایونٹ میں اپنے ملکی پرچم تلے حصہ لیتی ہیں،ویسے تو یہ معمول کی بات ہے مگر افغانستان میں سیاسی تبدیلی کے بعد ورلڈکپ میں یہ معاملہ الجھ سکتا ہے، آئی سی سی نومبر میں ہونے والی بورڈ میٹنگ میں افغانستان کی رکنیت کے حوالے سے بات چیت کرے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔